اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈینیل فیلڈمین نے جرمنی سے شائع ہونے والے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی تقریبا چودہ برس کی موجودگی کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں- انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ امریکہ کی فوجی کامیابیوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ، دو ہزار سولہ کے بعد بھی افغانسان میں فوجی موجودگی جاری رکھے- ڈینیل فیلڈمین نے مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان سے اپنے انخلاء کے منصوبوں پر نظر ثانی کرے- قابل ذکر ہے کہ اس امریکی عہدیدار نے ان خیالات کا اظہار، ایسے حالات میں کیا ہے کہ امریکہ، اس تمام تر عرصے کے دوران نہ صرف یہ کہ افغانستان میں امن و سلامتی قائم نہیں کرسکا ہے بلکہ افغانستان کی بدامنی میں اس کا اہم کردار بھی رہا ہے- علاقے کے سیاسی اور فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی موجودگی، اس ملک میں بدامنی و عدم استحکام اور جنگ میں اضافے کا سبب بن رہی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲